یہ ادارہ اس وقت نہ ہونے کے برابر وسائل کی موجودگی میں کام کر رہا ہے اور ان شاءاللہ کام کرتا رہے گا۔ تاہم اِس ادارے کو اپنے تحقیقاتی منصوبے جاری رکھنے کیلئے علماء اور اہل قلم احباب کے قلمی اور فکری تعاون کے ساتھ ساتھ ایک مستقل آفس، کم از کم 5/6 افراد پر مشتمل دفتری عملے، تحقیقاتی وسائل اور ایک ڈیجیٹل لائبریری کی اشدّ ضرورت ہے۔ لہذا ہم تمام علم دوست احباب سے اس کارِ خیر میں تعاون کی دعوت الی الخیر دیتے ہیں۔ا للہ تعالیٰ ہمارے کرم فرماؤں کو اس ادارے کے لئے بہتر سے بہتر وسائل فراہم کرنے کے توفیق عطا فرمائے! (آمین)