Review & Publication Policy

نظرثانی اور پرنٹنگ کی  حکمت عملی

مجلہ نور معرفت کی بروقت اور درست اشاعت کےلئے ارسال شدہ مقالات پر نظرثانی اور پرنٹنگ کی  حکمت عملی درج ذیل ہے:

  1. مدیر مجلہ ہر ارسال شدہ مقالہ کی وصولی کے فوراًبعد اس کے چاپ کے قابل ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرتے ہیں اور اگر ارسال شدہ مقالہ میں اصلاحات ضروری ہوں تو مدیر مجلہ ان اصلاحات کی اجمالی نشاندہی کرنے کے بعد وہ مقالہ ڈائریکٹر نمت  کو منظوری کےلئے بھیج دیتے ہیں۔
  2. ڈائریکٹر نمت، مدیر مجلہ کی طرف سے ارسال شدہ ہر مقالہ کی وصولی کے فورا بعد اس کے چاپ کے قابل ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنے اور اگر مقالہ میں اصلاحات ضروری ہوں تو ان کی  نشاندہی کرنے کے بعد اسے مدیر اعلیٰ کی منظوری کےلئے بھیج دیتے ہیں۔
  3. مدیر اعلیٰ، ڈائریکٹر نمت کی طرف سے مقالہ وصول کرنے کے بعد اس کے چاپ کے قابل ہونے کی تائید یا تردید اور اصلاحات کی نشاندہی کرتے ہیں۔
  4. ڈائریکٹر نمت اور مدیر اعلیٰ کی طرف سے مجوزہ اصلاحات کے انجام دینے کے بعد مقالہ مدیر مجلہ، مقالہ کمپوزر کے سپرد کر دیتے ہیں۔
  5. کمپوزر مدیر مجلہ کی طرف سے مقالہ وصول کرنے کے بعد مقالہ کا Semi Final ڈرافٹ  مدیر مجلہ کو بھیجتے ہیں۔
  6. مدیر مجلہ Track Changes فعال کرتے ہوئے Semi Final ڈرافٹ کی مزید چھان بین  اور اصلاح کر کے یہ ڈرافٹ ڈائریکٹر نمت کو بھیج دیتے ہیں۔
  7. اگر ڈائریکٹر نمت مقالہ کی مزید تہذیب ضروری سمجھتے ہیں  تو یا خود انجام دیتے ہیں یا مدیر مجلہ اور کمپوزر سے کام  کرواتے ہیں۔
  8. ڈائریکٹر نمت کی تائید کے بعد کمپوزر مقالہ کا Final ڈرافٹ آمادہ کرتا اور یہ ڈرافٹ مدیر مجلہ کو بھیج دیتا ہے۔
  9. مدیر مجلہ کی تائید کے بعد یہ مقالہ مجلہ کے Final ڈرافٹ میں لگا دیا جاتا ہے۔
  10. تمام مقالات مکمل ہو جانے پر کمپوزر مجلہ کا ڈرافٹ مدیر مجلہ کو ارسال کر دیتا ہے۔
  11. مدیر مجلہ کے ڈرافٹ کا تمام فنی اور ٹیکنیکی حوالوں سے دیکھنے کے بعد اپنی تائید سے یہ مواد ڈائریکٹر نمت کو ارسال کر دیتے ہیں۔
  12. ڈائریکٹر نمت مجلہ کے ڈرافٹ میں اگر اصلاحات ضروری سمجھتے ہیں تو یا خود اصلاحات انجام دیتے ہیں یا مدیر یا کمپوزر سے کام کرواتے ہیں اور مجلہ کا Final Draft مدیر اعلیٰ کو PDF فارمیٹ میں بھیج دیتےہیں۔
  13. مدیر اعلیٰ کی طرف سے Final Draft کی منظوری کے بعد کمپوزر ٹریسنگ لیتا ہے۔

مدیر مجلہ ٹریسنگ کو چیک کرتے ہیں۔جس کے بعد کمپوزر پریس سے تمام مربوطہ معاملات نبھاتا ہے۔ نیز وہ  مدیر مجلہ اور ڈائریکٹر نمت کی ہدایات کی روشنی میں مجلہ کا ٹائیٹل فائنل کرتا ہے اور مجلہ پرنٹ ہو جانے کے بعد  مجلہ کی ترسیل کا تمام  کام انجام دیتا ہے۔