Guidelines for the Authors

  • مقالہ نگار حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے تحقیقی مقالات مدیرِ نور معرفت کے نام ارسال کریں۔
  • بہتر ہے کہ مضمون کمپوز شدہ ہوں اور ان کی ضخامت بیس /پچیس صفحات سے زائد نہ ہو۔ممکن ہو تو مضمون کی سافٹ کاپی بھی ارسال کریں یا مدیر کے ای۔میل پر ارسال کی جائے۔
  • ترجیحی بنیادوں پر ایسے موضوعات پر تحقیق کی جائے جو ادارہ تجویز کرے۔
  • حواشی اور حوالہ جات کے لئے اصلی مآخذ اختیار کریں اور مضمون کے آخر میں Turabian Style میں درج ذیل   ترتیب کے مطابق لکھے جائیں:

مصنف کا لقب، مصنّف کا نام؛ کتاب کا نام، پبلشر کا نام؛ سن طباعت؛ جلد؛ صفحہ نمبر۔  مثال کے طور پر:سید العلماء، علی نقی النقوی، تفسیر فصل الخطاب،

صباح القرآن ٹرسٹ، ۲۰۱۱، ج۱، ص ۱۴، لاہور، پاکستان۔

  • نور معرفت میں شائع شدہ مقالات کسی اور جگہ طبع کرانے کی صورت میں مجلہ ہٰذا کاحوالہ دینا ضروری ہے۔
  • مجلہ، مقالات کی ادبی، فنّی اور ظاہری آرائش اور عبارتوں کی تہذیب کا حق رکھتا ہے۔
  • ادارے کا مقالہ نگار کی تمام آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں؛ لہذا مجلہ ارسال شدہ مقالات کی علمی آرائش اور تہذیب کا حق بھی رکھتا ہے۔